Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

'انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ سے مطمئن ہیں'

شائع 16 مئ 2020 01:06pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ سے مطمئن ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئےتیار، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے تصدیق کردی۔ کہتے ہیں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سےدی جانے والی بریفنگ سے مطمئن ہیں، اصولی طور پر دورے کیلئے تیار ہیں، آئندہ ہفتے پلیئرز کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وسیم خان کے مطابق تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل دورے کا آغاز 5 اگست سے ہونا ہے۔ 25 کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ بھیجنے کا پلان ہے جس کے اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں پہلے پلیئرز کا کورونا ٹیسٹ ہوگا پھر انہیں قرنطینہ کیا جائے گا۔

وسیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کو زبردستی دورے پر جانے کو نہیں کہا جائے گا، کھلاڑیوں کی اضافی ہیلتھ انشورنس کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے بائیو سیکیور وینیوز کا کہا ہے، میچزدومقامات پر ہوں گے جبکہ انگلینڈ جانے سے پہلے حکومت سے اجازت بھی لیں گے۔